Sunday, 18 January 2015

جدہ وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ مدینۂ منورہ میں بھی مشینی پاسپورٹ کے اجرا کو جلد یقینی بنایا جاۓ اس سلسلے میں سعودی حکام سے فوری رابطہ کیا جاۓ گا انہوں نے یہ بات پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے مشینی پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ننےہال کے افتتاح کے موقع پر کہی اس ہال کے بعد پاسپورٹ کے اجراء کی تعداد بیرون ملک پاکستانیوں کو اب لمبی لمبی قطاریں بنانے کی ضرورت نہیں ہو گی اور روزانہ پاسپورٹ کے اجراءمیں بھی انتہائیاضافہ ہو گا. وفاقی وزیر نے اس حوالے سے پاکستان قونصلیٹ کوحکام کو مبارک باد دی وفاقی وزیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے مدینۂ منورھ اور مکّہ مکرمّہ میں تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے سعودی حکومت سے معاملھ اٹھا یا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی معیشت کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں ان کو وی ای پی مراعات دینا حکومت کی ذمےداری ہے ایسا نہ کیا تو یہ احسان فراموشی ہو گی انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سمیت تمام دنیا میں ایمبیسی اسکولوں کو اعلی ترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جاۓ گی – احسن اقبال نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی سفارشات جلد پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ ٢٠١٨ میں توانائی کا بحران ختم کر کے ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے – وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی وہاں مجرموں کا نیٹ ورک ختم کر کے اس کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جاۓ گا وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اهم ھیں لیکن تجارت انتہائی کم ہے اس سلسلے میں ایک واضح پلان بنا لیا ہے اس پر عمل درآمد جلد شروع ہو جاۓ گا


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN