Monday, 5 January 2015

سعودی عرب میں عراق سے ملحقہ سرحد پر فائرنگ اور خودکش حملے میں بارڈر گارڈز کے کمانڈر سمیت دو اہلکار ’شہید‘ اور تین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عراق سے ملحقہ سرحد پر ارارکے قریب گشت پر موجود اہلکاروں پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اِسی دوران اُس نے خود کو اُڑالیا۔ مقامی اخبار’الوطن ‘ نے کہاکہ مرنیوالوں میں بریگیڈیئرجنرل آﺅدہ البلوی بھی شامل ہے اور وہ بارڈر گارڈ کے شمالی زون کے کمانڈرتھے ۔ واضح رہے کہ عراق و شام میں’داعش‘ کیخلاف امریکہ کی زیرقیادت جاری آپریشن میں سعودی عرب میں شامل ہے جس پر سعودی عرب میں جوابی کارروائیوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں ۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN