Wednesday, 7 January 2015

urdu news ksa

 سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے واضح کردیا ہے کہ 21 جنوری تک اپنے خاندانوں کی میڈیکل انشورنس نہ کروانے والے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تجدید نہ کی جائے گی اور نہ ہی نئے اقامہ جاری کئے جائیں گے۔
مقامی اخبار ”الریاض“ کے مطابق پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر آئی ٹی کرنل خالد الشیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل انشورنس کے بغیر کسی بھی غیر ملکی یا اس کے خاندان کو اقامہ جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اقامہ کی تجدید کی جائے گی۔ں
ماہرین کا خیال ہے کہ غیر ملکیوں کے خاندانوں کے لئے میڈیکل انشورنس لازمی قرار دینے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کمپنیاں ان ملازمین کو اضافی ادائیگی پر مجبور کریں گی۔ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں کل ایک کروڑ غیر ملکیوں کو 29 انشورنس کمپنیوں کی طرف سے میڈیکل انشورنس فراہم کی گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN