Wednesday, 14 January 2015

پاکستان اور امریکہ کے دوران ماہانہ تقریباً 56 ہزارمسافروں کے بزنس کے باوجودپی آئی نے امریکہ کیلئے اپنا فلائیٹ آپریشن بند کرنے پرغور شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے تارکین وطن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ سپین کیلئے قومی پروازیں بند کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کے مستقبل سے متعلق پی آئی اے کے ہیڈ آفس کراچی میں اہم اجلاس ہواجس کی صدارت چیئر مین پی آئی اے ناصر جعفر نے ا سلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ائیر لائن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں امریکہ کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تا ہم مینیجگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمان نے بتایا کہ امریکہ کے لیے پروازیں بند کرنے کے لیے تاہم حتمی فیصلہ نہیں ہوا،صرف غور کیا جا رہاہے۔ایم ڈی پی آئی نے تصدیق کی کہ مسلسل نقصان کے باعث سپین کے شہر بارسلون کیلئے ہفتہ واردو پر وازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN