Monday, 22 December 2014

سعودی عرب میں بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ایک شخص کا سر قلم کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سلیمان بن عبداﷲ کا سر قلم کر دیا گیا،عدالت نے مجرم کو بچہ اغوا کرنے، اسے باندھ کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریاض میں مجرم کا سر قلم کر دیا گیا،اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے دوران سر قلم کرنے کا یہ 84 واں واقعہ ہے، رواں سال 84 سعودی اور غیر ملکی افراد کو پھانسیاں دی گئی ہیں،سعودی عرب میں اسلامی قانون کے مطابق آبروریزی، قتل، منشیات سمگلنگ اور مسلح ڈکیتی پر سزائے موت دی جاتی ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN