Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Saturday, 15 November 2014
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے حکومت پاکستان سے پُرزور اپیل کی ہے کہ پاکستانی قونصل خانے میں شادی اور طلاق سے متعلق خدمات کو دوبارہ بحال کیا جائے۔قونصل خانے کی طرف سے شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کی خدمات کو دو سال پہلے ختم کردیا گیاہے کیونکہ اسے حکومت پاکستان کی منظوری حاصل نہ تھی۔ ایک پاکستانی شہری عابد علی نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی خلع کے سلسلے میں بے حد پریشان ہیں لیکن اس سلسلہ میں قونصل خانے کی طرف سے کوئی مدد دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یا ان کی بیٹی قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے پاکستان نہیں جاسکتے اور قونصل خانے کی طرف سے سعودی مملکت میں متعلقہ سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ایک اور شہری امیر محمد نے بتایا کہ دونوں فریقین کے مملکت میں موجود ہونے کی صورت میں سعودی عدالتیں ان کا کیس سن سکتیں ہیں لیکن اگر شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک مملکت میں نہیں ہے تو طلاق یا خلع کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس ضمن میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد نے ”عرب نیوز“ کو بتایا کہ قونصل خانہ پاکستانی شہریوں کو قانون کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلہ میں حکومت پاکستان کو درخواست ارسال کی جاچکی ہے تاکہ دونوں فریقین کے مملکت میں موجود ہونے کی صورت میں شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جاسکیں۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ عمرہ یا حج کے لئے آنے والوں کی مملکت میں مقیم افراد سے شادی کی اجازت سعودی مملکت کی طرف سے نہیں دی جاتی بلکہ اس کے لئے حکومت پاکستان کی منظوری ضروری ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment