Monday, 22 December 2014

کوٹ اعظم خاں کے نوجوان سمیت تین پاکسانی محنت کش سعودی عرب کے شہر الریاض میں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان کے ایک رپورٹ کے مطابق کوٹ اعظم خان کے رہائشی لیاقت علی کا بیٹا محمد جاوید گوجرانوالہ کا محمد قیصر اور ناصر علی الریاض کے ایک ہوٹل میں کام کرتے چلے آرہے تھے اور ایک مدت سے ہوٹل کے ایک کمرے میں ہی مکین تھے وقوعہ کی رات تینوں نوجوان ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سونے کے لئے اپنے کمرے میں چلے گئے تاہم سونے کے دوران کمرے سے گزرنے والا گیس کا پائپ لیک ہونے لگا جس کی وجہ سے پورے کمرے میں گیس بھرگئی جس سے تینوں نوجوان کو ابدی نیند سلادیا، مرحومین کی متیں آج پاکستان لائی جارہی ہیں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN