Saturday, 8 November 2014

سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آئے عازمین حج کو ہفتے تک ہر صورت وطن واپس روانہ ہو جانے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم متعدی نے بتایا کہ ویزہ کی مدت کے بغیر قانونی طور پر سعودی عرب میں قیام کرنےوالے عازمین حج کو نہ صرف بھاری جرمانوں، ایک سال تک قید اور ان کے اپنے اخراجات پر ملک بدری کی سزائیں دی جائیں گی بلکہ انکو رہائش فراہم کرنےوالوں کو بھی سخت سزائیں بھگتنا ہونگی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 13لاکھ حجاج کرام وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں لیکن ان میں سے 40 ہزار عازمین اب بھی مکہ اور مدینہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ آپریٹرز بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ انکے ذریعہ آنےوالے زائرین اپنی مقررہ شیڈول کی پروازوں کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوں اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے وہ جنرل اتھارٹی فار سول ایوی ایشن اور وزارت حج اور وزارت داخلہ کےساتھ تعاون کریں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN