Saturday, 1 November 2014

ملازمت سے برخاست کیے گئے ڈرائیور نے اپنے عرب کفیل سے انتقام لیتے ہوئے اس کی خفیہ طور پر کی گئی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والا شہری متمول سعودی شہری کے ہاں کئی سال سے بطور ڈرائیور ملازمت کر رہا تھا۔ اسی دوران اس کے کفیل نے دوسری شادی کر لی لیکن اس شادی کی اپنی پہلی بیوی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی۔پرانا ہونے کی وجہ ڈرائیور اس خانگی راز سے آگاہ تھا۔ جس نے اپنی ملازمت کے دوران اسے کسی دوسرے کے ساتھ تو یہ راز شئیر نہ کیا۔کچھ عرصہ بعد سعودی کفیل نے اپنے حالات کے معاشی طور پر ساز گار نہ رہنے کی وجہ سے اپنے ڈرائیور کی ملازمت ختم کر دی۔ ملازمت کے خاتمے کے بعد ڈرائیور اپنے ملک واپس جانے سے پہلے ہی اپنی ملازمت چھوٹنے کا 'بدلہ' لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سابقہ مالکن سے رابطہ کیا۔سابق ڈرائیور نے وطن واپسی کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہی اپنی مالکن کو فون پر بتایا کہ آپ کے شوہر کاروباری دورے کا کہہ کر گئے ہیں، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ سچ یہ ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے اور اب وہ اپنی نئی بیگم کے پاس ہیں۔ جس سے چند ماہ پہلے ہی انہوں نے خفیہ شادی کی ہے۔انتقام پر تلے سابق ڈرائیور نے مالکن سے مزید کہا اگر وہ اسے پانچ ہزار ریال دے دیں تو وہ انہیں ان کی سوتن کے اپارٹمنٹ کا ایڈریس بھی دے سکتا ہے۔ آگ بگولہ پہلی بیوی سابق ڈرائیور سے اپارٹمنٹ کا پتہ لے کر وہاں پہنچی تو شوہر واقعی نئی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھا۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN