Saturday, 25 October 2014

مملکت سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق اب بیرون ممالک سے آنے والے ملازمین کے اہل و عیال کو اقامہ کی منتقلی کے بغیر پرائیویٹ سیکٹر میں ہر قسم کی ملازمت کی اجازت ہوگی۔ مقامی اخبار نے وزیر برائے افرادی قوت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے درخواست گزار کے پاس موثر اقامہ ہونا ضروری ہے، عمر 60 سال سے کم ہو، کسی اور ادارے میں ملازمت نہ کررہا ہو اور یہ بھی ضروری ہوگا کہ مذکورہ ملازمت کیلئے کوئی سعودی شہری امیدوار نہ ہو۔ اس فیصلے سے خواتین اور مرد امیدوار مساوی طور پر مستفید ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ہہ سہولت صرف پرائیویٹ اور انٹرنیشنل سکولوں کی ملازمت تک محدود تھی لیکن اب اسے پرائیویٹ سیکٹر میں ہر قسم کی ملازمتیں تک پھیلا دیا گیا ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN