Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Sunday, 2 November 2014
سعودی محکمہ لیبر نے نئے قوانین کے مطابق نطاقات میں پہلے زون (Yellow-Zone)میں آنے والی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کے ورک پرمٹ کی تجدید پر پابندی لگادی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق ان غیر ملکیوں پر نہیں ہوگا جس سعودی عرب میں رہائش اختیار کئے 4 سال سے کم عرصہ ہوا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ لیبر کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف ان غیر ملکیوں پر ہے جس ملک میں 4 سال سے زائد عرصہ گزرچکا ہے اور یہ 25 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ غیر ملکی ملازمین جنہیں اس زون میں آنے والی کمپنیوں میں کام کرتے ہوئے چار سال سے کم عرصہ ہوا ہے لیکن ملک میں رہتے ہوئے 4 سال سے زائد گزرچکے ہیں، انہیں بھی اس پابندی کا سامنا ہوگا اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مزید یہ کہ چھ ماہ بعد 4 سال کی شرط کو کم کرکے 2 سال کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نطاقات کا نظام 2011ءمیں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے تحت کمپنیوں کو سعودی ملازمین کی تعداد کے مطابق مختلف کیٹگریز یا زونز میں تقسیم کیا گیا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment