Thursday, 23 October 2014

سعودی عرب کو ایک عرصے سے عسکریت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ (آئی ایس) کی حمایت کے الزام کا سامنا ہے اور اب سعودی شاہی خاندان کے ایک اہم فرد نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ مملکت میں بعض شدت پسندوں نے آئی ایس کی مالی مدد کی۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتہائی قریبی عزیز الولید بن طلال نے امریکی ٹی وی سی این این کو بتایا کہ اگرچہ اب یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے لیکن ماضی میں کچھ سعودی لوگوں کی طرف سے آئی ایس کی مدد کی گئی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہے اور اب شدت پسندوں کے حمایتی گروپوں اور افراد کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایس پہ الزام ہے کہ یہ تنظیم شام اور عراق میں حکومتوں کے علاوہ تمام مذہبی گروپوں کے بھی خلاف بر سر پیکار ہے اور سعودی عرب، ترکی اور قطر پر اس کی حمایت کا الزام لگایا جاتا ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN