Friday, 17 October 2014

سعودی حکام نے وا ضح کر دیا ہے کہ غیر ممالک شہریوں کے سعودی عرب میںپیدا ہونے والے بچوں کو مملکت میں مستقل رہائش کا اجاز ت کا یعنی اقامہ نہیں دیا جائے گا۔ڈائریکٹوریٹ جنر ل آپ پاسپورٹس کے نما ئندہ کرنل احمد کا نے بتایا کہ ان افاہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ مملکت میں پید ا ہونے والے غیر ملکی بچوں کو یہاں مستقل رہائش کی اجازت ہو گی۔یہ معاملہ ان لوگوں کے لیے خوصاً تکلیف دہ ہے جو غیر ممالک سے آنے والے والدین کے ہاں سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور بچپن سے جوانی تک یہاں کے رسوم و رواج او ر زبان میں رچ بس گئے ہیں ۔یہ لوگ خود کو سو فیصد سعودی محسوس کرتے ہیں لیکن قانون انہیں سعودی شہری نہیں سمجھتا ۔واضح رہے کہ مملکت میں مقیم ایک کروڑ غیر ملکیوں میں سے 20لاکھ ایسے ہیں جو اس ملک میں پیدا ہوئے اوران میں سے کئی ایسے بھی ہیں جو یہاں ساری عمر گزار چکے ہیں لیکن انہیں شہریت حا صل نہیں ۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ جس ملک میں پیدا ہوئے اور جہاں زندگی گزاری ان کی شفافت سے محروم ہونا ان کے لیے تلخ ترین حقیقت بن چکی ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN