Wednesday, 15 October 2014

عالمی ادارہ صحت نے افریقہ میں تباہی مچانے والے ایبولاوائرس سے نمٹنے کیلیے حکومت پاکستان کوہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور وائرس پرقابو پانے کے لیے فوری احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اداہ صحت کی جانب سے دیے جانے والے ہائی الرٹ کے بعد فوری طور پر اس وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کوحکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایئرپورٹ پرایبولا کے ممکنہ وائرس سے نمٹنے کیلیے خصوصی آئی سولیشن یونٹ قائم کریں اور فوری طورپر ملک کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی مسافروں کی سکریننگ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے شیپنگ پورٹ پر بھی میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس پر بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کے بخار کو چیک کرنے کیلیے اسکریننگ گیٹ بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر ایس شمسی نے کہاہے کہ ایبولا وائرس کے پاکستان میں پھیلنے کے امکانات موجود ہیں کیونکہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کاباقاعدہ معائنہ نہیں کیاجاتا، ایسے مسافرجو افریقہ کے ممالک سے پاکستان آتے ہیں اور انھیں ایئرپورٹ پر ہی چیک کیاجاناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وائرس کو احتیاطی تدابیر سے ابتدا ہی میں کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔یہ وائرس ابھی تک جن ممالک میں موجود ہے ان میں سوڈان ،لائبیریا،ساوتھ افریقہ سمیت کئی دیگرملک شامل ہیں،ایبولا وائرس خون ، پسینہ ،بلغم اور آنسوکے ذریعے بھی دوسروں میں منتقل ہوتاجاتا ہے،وائرس کی علامات میں جسم پر دھبے ،جوڑوں اور پٹھوں میں درد،بخار،جسم کے مختلف حصوں سے خون کا خارج ہونا شامل ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN