Tuesday, 14 October 2014

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک امریکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کنگ فہد اسپورٹس کمپلیکس کے قریب مسلح شخص نے وہاں سے گزرنے والے 2 امریکی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکیوں پرحملے کا یہ واقعہ 2003اور 2006 میں پیش ا?نے واقعات کے بعد پہلا واقعہ ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN