Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Tuesday, 14 October 2014
سعودی معاشرہ روایت پسند ہے اور یہاں خواتین پردے کا اہتمام کرتی ہیں لیکن کیمرے والے موبائل فون اور ان سے بنا ئی گئی تصویروں اور ویڈیوز کی انٹرنیٹ پر اشاعت ان پردہ دار خواتین کے لئے بہت بڑی مصیبت بن گئی ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ پرائیویٹ تقریبات کی تصویریں فیس بک ٹوئٹر اور یو ٹیوب جیسی ویب سائٹوں پر آجاتی ہیں۔ یہ تصاویر گھریلو جھگڑوں ، تلخ کلامی اور حتیٰ کہ طلاقوں کا باعث بھی بن رہی ہیں ۔ سارہ عبداللہ نامی خاتون نے بتایا کہ خواتین موبائل فون چھپا کر تقریبات میں لے آتی ہیں ۔لیکن ان میں سے اکثر کا ارادہ محض یادگار لمحات کو محفوظ کرنا ہوتا ہے۔عدیلہ العامری نے بتایا کہ بعض خواتین کی بنائی ہوئی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ پر بھی پہنچ جاتی ہیں۔جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچتا ہے اور گھریلو زندگی میں مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ قانونی ماہر عبدالعزیز دشنان نے بتایا کہ کسی کی تصاویر اور ویڈیوز بغیر اجازت عام کرنا جرم ہے اور اس کی پاداش میں 15سال قید اور 10لاکھ تک جرمانہ ہو سکتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment