Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Wednesday, 22 October 2014
سعودی عرب میں حکام نے جنوری میں دو جرمن سفارت کاروں پر حملے کے الزام میں دو اور مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 13 جنوری کو جرمن سفارت کاروں کی دو کاروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی۔تاہم دونوں سفارت کار اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔اس صوبے میں ملک کی شیعہ اقلیت اکثریت میں آباد ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ملزم احمد بن حسین العرابی کو فروری کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس نے دوران تفتیش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے تھے۔ان میں سے ایک کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ترجمان نے مشرقی صوبے میں تشدد کے الزام میں مطلوب تین دیگر افراد سے بھی کہا ہے کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کردیں۔ان تینوں کے نام سعودی عرب کو مطلوب تئیس افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ترجمان نے دو اور سعودیوں کو بھی خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لیے کہا ہے مگر ان کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment