Wednesday, 22 October 2014

سعودی عرب میں حال ہی میں گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ ان میں سے بعض شامی صدر بشارالاسد کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں۔ان مشتبہ افراد کی کئی ماہ کی کڑی نگرانی کے بعد گرفتاری عمل میں آئی ہے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز گذشتہ نو ماہ سے شامی نیٹ ورک کی مشتبہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی نگرانی کررہی تھیں اور حکام نے گذشتہ دسمبر کے بعد اڑتالیس شامیوں کو گرفتار کیا ہے۔ان میں سے گیارہ زائرین کے طور پر سعودی مملکت میں داخل ہوئے تھے۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان ان مشتبہ افراد پر عاید کردہ الزامات کو ظاہر نہیں کیا لیکن گذشتہ کئی ماہ کی کڑی نگرانی کے بعد ان کی گرفتاری اس بات کی غماز ہے کہ وہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے ایما پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔اس وقت سعودی جیلوں میں بند شامیوں کا تعداد کے لحاظ سے غیرملکی قیدیوں میں یمنیوں کے بعد دوسرا نمبر ہے۔ یمنی قیدیوں کی تعداد ایک سو نواسی ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو یہ اطلاع دی تھی کہ اس نے غیرملکی دہشت گرد گروپوں سے تعلق کے الزام میں اٹھاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN