Friday, 26 September 2014

سعودی عرب نے پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک کے غیر تربیت یافتہ ملازمین کی بڑھتی ہوئی تنخواہوں پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ کونسل آف سعودی چیمبرز (CSC) کے چیئرمین کے مطابق ایشیائی ممالک اپنے غیر تربیت یافتہ ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں جس کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔ جن ممالک کے ملازمین کی تنخواہوں کا جائزہ لیا جائے گا ان میں پاکستان، بھارت، فلپائن، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، تھائی لینڈ، چین اور افغانستان شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک خصوصاً بھارت اپنے غیر ہنر مند اور گھریلو ملازمین کی کم از کم تنخواہ تقریباً 1500 ریال فی مہینہ مقرر کررہا ہے۔ حکام کے مطابق ایشیائی مملک کم از کم تنخواہ کے متعلق ایک مشترکہ موقف اپنانے پر غور کررہے ہیں اور اسی صورتحال کے مدنظر کمیٹی قائم کی گئی ہے اور دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN