Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Tuesday, 30 September 2014
سعودی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچنے والے 98 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا ہے۔ ریاض کے سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے غیرقانونی طورپر مشاعر میں پہنچنے والی 25 ہزار 216 کاروں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر ا نہیں واپس کر دیا جبکہ مشاعر مقدسہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 85 کاروں کو سیکیورٹی مراکز میں بند کر دیا گیا ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، دیکھ بھال اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے چوکس ہیں اور کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 ذیقعد کے بعد سے اب تک مکہ مکرمہ میں 1249 کاروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیرقانونی پارکنگ کے باعث بند کیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment