Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Thursday, 2 October 2014
سعودی حکومت نے حج کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس مقدس فریضے کو مال بٹورنے کے لیے وی آئی پی حج یا فائیو سٹار حج جیسے نام دے کر حاجیوں کو دھوکہ نہ دیں اور ایسے ناموں سے حج پیکج متعارف کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ روڈ سکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل خالد القحطانی کا کہنا ہے مملکت کے اندر اور باہر کئی حج کمپنیاں ایسی قابل مذمت اصطلاحات استعمال کر رہی ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا وہ کسی سیاحتی پیکج کی مارکیٹنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے ، یہ کوئی سیر و تفریح کا پروگرام نہیں کہ جسے وی آئی پی اور فائیو سٹار جیسے ناموں سے فروخت کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حج کے نام پر جعلسازی کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور بلا اجازت حج کے لیے آنے والے 98 ہزار لوگوں کو واپس بھیجا گیا ہے جبکہ 44600 کاریں بھی قبضہ میں لی گئی ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment