Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Sunday, 28 September 2014
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے حکم پر مسجد الحرام کا توسیع شدہ حصہ عازمین حج کے لیے کھول دیا گیا ۔ اس سال حج ادا کرنے والے بیس لاکھ سے زیادہ عازمین مسجد الحرام کے اس نو تعمیر توسیعی حصے کو استعمال کرسکیں گے۔شاہی ہدایات کے تحت، عازمین حج مسجد کے توسیع شدہ حصے کے اندر اور کنگ عبداللہ حرم توسیعی منصوبے کے شمالی، مغربی، جنوبی اور مشرقی حصوں کے صحنوں میں نماز ادا کرسکیں گے۔اس منصوبے کا تقریبا 67 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے۔شاہ عبداللہ نے حکام کو مطاف ( کعبہ )کے اردگرد طواف کے توسیعی حصہ کو کھولنے کی ہدایت بھی دی ۔مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کی نگران محکمہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ان احکامات پر شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے مسجد کے اندرونی حصے میں بھیڑ کم ہوجائے گی اور عازمین کو مذہبی رسومات کی باآسانی ادائیگی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کنگ عبداللہ پروجیکٹ مسجد کی گنجائش کو بیس لاکھ نمازیوں تک بڑھا دے گا، جبکہ مطاف میں 52 ہزار سے ایک لاکھ تیس ہزار افراد فی گھنٹہ کی گنجائش ہوگی۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں اعلی معیار کا الیکٹرک، میکینکل اور ایئرکنڈیشننگ کا نظام استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا اس منصوبے میں مطاف کے نزدیک معذور افراد کے لیے ایک خصوصی فلور کی تعمیر بھی شامل ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment