Wednesday, 3 September 2014

سعودی کمپنی نے پاکستان میں ڈنڈور سیمنٹ کے اشتراک سے 40 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی القرنین گروپ کے سی ای او، ایاد الباج نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں بتایا کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ سعودی گروپ توانائی، تعمیراتی شعبے، ہوٹل، اسپتال اور آٹوموبائل سیکٹرمیں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ اس وقت ڈنڈور سیمنٹ کی پیداواری استعداد 350 میٹرک ٹن ہے جو القرنین گروپ کے ساتھ اشتراک کے بعد یومیہ 7500 میٹرک ٹن تک پہنچ سکتی ہے۔ ایاد الباج کا کہناہے کہ القرنین گروپ 200میگاواٹ کے آئی پی پی کی تعمیر پر بھی غور کررہاہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN