Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Wednesday, 3 September 2014
ایشیائی، افریقی اور یورپی ممالک کے غیر مسلموں میں اسلام کا نور ہدایت تیزی سے پھیل رہا ہے اور دبئی میں ان ممالک کے 1362 شہریوں نے 2014ءکے محض پہلے چھ ماہ میں اسلام قبول کیا ہے۔ دارلبرکے سوسائٹی کے اسلامک انفرمیشن سینٹر کے علماءنے غیر مسلموں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری کررکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تقریباً ڈیڑھ ہزار غیر ملکیوں نے محض چھ ماہ کے دوران اسلام قبول کیا ہے اور یہ سلسلہ دن بدن تیزی اختیار کررہا ہے۔ دارلبرکے کے چیئرمین خلفان خلیفہ نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والوں میں مرد بھی شامل ہیں اور خواتین بھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے کا مقصد صرف لوگوں کو اسلام قبول کروانا ہی نہیں ہے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت، اسلامی عبادات میں رہنمائی اور قرآن و حدیث کے ساتھ عربی زبان کی تعلیم کا سلسلہ بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment