Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Thursday, 18 September 2014
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ”سمارٹ آئی ڈی کارڈ“ یہاں ایک پروقار تقریب میں متعارف کروادیا گیا۔ یہ تقریب قونصل جنرل آف پاکستان آفتاب کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نادرہ کے چیف آپریشن آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی موجود تھے جو خصوصی طور پر اس مقصد کے لئے یہاں آئے تھے۔ قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نئے نادرہ سمارٹ کارڈ کی افادیت اور خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سمارٹ نیشنل آئی ڈی کارڈ اوورسیز میں سب سے پہلے یہاں جدہ میں متعارف کروایا گیا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز اس کی افادیت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارڈ حاصل کرتے ہی ایک لاکھ روپے کی انشورنس فری ہوجائے گی جبکہ دوسری افادیات میں کیش ٹرانسفر کرنے کی سہولت، ایئرلائن کا فریکوئنٹ مائلز پروگرام، سٹورز میں خصوصی رعایت، حج اور عمرہ پیکجز، پینشن کی وصولی، ویلفیئر سکیمز، کیش گرانٹس، ای ووٹنگ اور ڈرائیونگ لائسنس کا جاری ہونے جیسی سہولیات وقت کے ساتھ ملنا شروع ہوجائیگی، قونصل جنرل نے بتایا کہ جدہ کے بعد دبئی اور برطانیہ میں متعارف کروایا جائے گا، اس کارڈ سے اوورسیز پاکستانیز کی مزید شناخت محفوظ ہوپائیں گی بلکہ اس کارڈ سے جعلسازی بھی ناممکن ہوجائیگی۔ اس کارد میں 3G قسم کے سکیورٹی فیچرز ہیں جس سے مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ یہ کارڈ چپ بیس ہے جس سے آپ کی شناخت امیگریشن کاﺅنٹرز میں بھی ہوسکے گی۔ قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانیز جلد اس کارڈ کو حاصل کریں، اس کارڈ کو ہم کارڈ ہولڈر کے گھر تک پہنچائیں گے۔ یہ پاکستان میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نارمل سمارٹ کارڈ کی فیس سعودی ریال 132 اور ایگزیکٹو کارڈ کی فیس سعودی ریال 172 ہوگی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment