Friday, 19 September 2014

دنیا کے سب سے زیادہ مالدار لوگ یعنی کھرب پتی کہاں رہتے ہیں، اس کا سارہ جواب تو ہے نیو یارک لیکن دنیا کے کچھ مشہور شہر بھی ارب پتیوں کی آماجگاہ ہیں ۔ نیو یارک میں 103، ماسکو میں 85، ہانگ کانگ میں 82اور لندن میں 72کھرب پتی مقیم ہیں۔ ایک تازہ تحقیق کے مطابق دنیا کی کھرب پتیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہونے کی وجہ سے اب ان کی تعداد 2325ہوگئی ہے جن میں سے 286خواتین ہیں۔ویلتھ ایکس اور یو بی ایس نامی اداروں کے بلینیرز سینسس کے مطابق 2014کے کھرب پتیوں کی تعداد 2013کی نسبت 7فیصد زیادہ ہے۔اس سروے کے مطابق اوسطًا 3.1ارب ڈالر(تقریباً تین کھرب 10ارب پاکستانی روپے) کے مالکان کھرب پتی کی فہرست میں شامل ہیں۔ان کی اوسطًا عمر 63سال ہے اور تقریباً 90فیصد شادی شدہ اور دو بچوں کے والدین ہیں۔ان ارب پتیوں کے تعلقات بھی اپنے جیسے لوگوں سے ہیں اور ان کے کم از کم تین احباب بھی ارب پتی ہیں۔ان میں سے87فیصد نے یہ دولت اپنی محنت سے کمائی جبکہ خواتین کی اکثریت کو دولت ورثے میں ملی کھرب پتیوں کی سب سے زیادہ تعداد ،تقریباً 25فیصد ،امریکہ میں مقیم ہے۔رپوٹ میں یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا گیا کہ ان میںسے 35فیصد نے بی اے بھی پاس نہیں کیا ہوا ۔ نامور امریکی یونیورسٹیوں کے علاوہ یونیورسٹی آف ممبئی کے فارغ الحقیل طلباءبھی کھرب پتیوں کی نمایا تعداد میں شامل ہیں ۔ نیو یارک شہر سب سے زیادہ ، 103کھرب پتیوں کے ساتھسر فہرست کون ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN