Friday, 19 September 2014

سعودی عرب کے ایک نوجوان کا اپنی موت کے بارے ٹوئٹر پر کیا گیا اظہار خیال حقیقت کا روپ دھار گیا اور موت کا ذکر کرنے کے چند دن بعد واقعی موت نے اسے آلیا۔ اکیس سالہ ناصر الصبائی مغربی شہر مکہ کے قریب ایک موٹروے پر محو سفر تھا کہ اس کی کار ایک دوسری گاڑی سے خوفناک دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اخبار ”صدا“ کا کہنا ہے کہ ناصر ن ے چند یوم قبل ٹوئٹر پر اپنی موت کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ بات ایک دردناک حقیقت بن جائے گی۔ اس نے ٹوئٹر پر لکھا تھا، ”مجھے شاعری پسند ہے اور میں جو پڑھتا ہوں اسے تحریر میں لاتا ہوں .... یہ میری زندگی کا اکیسواں صفحہ ہے اور کون جانتا ہے کہ یہ کتاب عنقریب بند ہوجائے“ قسمت کا ستم ظریفی دیکھنے کو یہ کتاب واقعی اکیسویں صفحے پر ہی ختم ہوگئی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN