Tuesday 17 March 2015

سعودی وزارت لیبر نے گھریلو ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان کا استحصال کرنے والے کفیلوں اور ریکروٹمنٹ دفاتر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کفیلوں اور اداروں کو سرعام شرمندہ کرنے کے لئے ان کے ناموں کی بلیک لسٹ بھی شائع کی جائے گی۔ نیوز ویب سائٹ ”عرب نیوز“ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد گھریلو ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں کفیلوں اور ریکروٹمنٹ اداروں کی زیادتی سے بچانا ہے۔ بلیک لسٹ کئے گئے نام لائسنس یافتہ ریکروٹمنٹ دفاتر کی ویب سائٹ مساند پر شائع کئے جائیں گے۔ بزنس دویلپمنٹ کے ادارے عالم کمپنی کے ڈائریکٹر ماجد بن انزان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انتہائی قابل تحسین ہے اور یقیناً اس کی وجہ سے کفیل اور ریکروٹمنٹ دفاتر ملازمین کے ساتھ زیادتی کرنے یا ان کے حقوق غصب کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔ بلیک لسٹ میں خصوصاً ان مالکان کے نام شامل کئے جائیں گے جو گھریلو ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر کریں گے، ان کے پاسپورٹ ضبط کریں گے یا ان کے دیگر حقوق کی خلاف ورزی کریں گے۔ ماجد بن انزان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہونے والے مالکان کو سزا کے بغیر نئے ملازمین رکھنے کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN