Saturday 14 March 2015

سعودی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ بریگیڈیئر سلیمان الیحیٰی نے کہا ہے کہ مملکت میں مقیم وہ غیر ملکی جن کے کفیلوں نے ہروب لگایا ہو اور ان کے اقامے کی مدت بھی ختم ہوچکی ہو انہیں فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دورہ کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقامہ کا مقصد مملکت میں قیام کا قانونی اجازت نامہ ہے جسے وقت مقررہ کے اندر تجدید کروانا ضروری ہے جو لوگ اپنے اقامے کی تجدید میں تاخیرکرتے ہیں وہ قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ تارکین کی بے دخلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ نئے قانون کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ہونے والے وہ غیر ملکی جن کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی ہوگی اور اسے بلا کسی جائز وجہ سے تجدید نہیں کروایا گیا ہوگا ایسے تارکین کے معاملات دیکھنے کے لئے ادارہ پاسپورٹ میں مخصوص کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ان کے معاملات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی کہ انہیں ملک بدر کیا جائے یا مزید مہلت دی جائے۔ تاہم گرفتار ہونے والے ایسے تارکین جن کے کفیلوں کے ان کے خلاف ”ہروب“ لگایا ہوگا انہیں بلا کسی تاخیر کے ملک بدر کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ پاسپورٹ کی جانب سے ہر شخص کو اس کے اقامہ کی مدت ختم ہونے سے قبل موبائل پیغام کے ذریعے 3 بار مطلع کیا جاتا ہے تاکہ وہ مقررہ مدت میں اقامہ تجدید کروالے، اس کے باوجود اقامہ تجدید نہ کروانے والے سزا کے مستحق قرار دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ پاسپورٹ کی جانب سے مملکت میں مقیم ہر شخص کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم لوگوں کا بھی قرض ہے کہ وہ قوانین کا احترام کریں اور اپنی قانونی دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN