Wednesday 18 March 2015

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے، سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے ۔وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضل بھٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور تجویز پیش کی کہ قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی رکھنے والوں کو کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد بغیر کسی دشواری کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے اور بیرون ملک سفارتی مشنزمیں نادرا اور پاسپورٹ حکام کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی۔ آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے۔ چوہدری نثارعلی خان نے وزارت داخلہ کو سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی وزیر نے ایف آئی اے‘ نادرا اور پاسپورٹ آفسز کے باہمی اشتراک کار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل موثر طریقے سے حل کئے جا سکیں۔وفاقی وزیرنے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN