Monday 23 February 2015

سعودی عرب میں موبائل اور لینڈ لائن کالز کی قیمت میں نمایاں کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجہ میں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن (CITC) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمیونیکیشن کمپنیوں کے مابین کالز کی قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ کمیونیکیشن کمپنیوں کے مابین کال کی قیمت 25 ھلالہ فی منٹ کی بجائے 15ھلالہ فی منٹ (تقریباً 4 روپے) ہوگی۔ لینڈ لائن کال کی قیمت 10 ھلالہ فی منٹ کی بجائے 7ھلالہ فی منٹ (تقریباً 2 روپے) ہوگی۔ سعودی عرب کی کمیونیکیشن مارکیٹ خلیج میں سب سے بڑی مارکیٹ سمجھی جاتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق خلیجی ممالک کی تقریباً 70فیصد کمیونیکیشن مارکیٹ سعودی عرب میں ہے لہٰذا کال ریٹ میں کمی کے اثرات نہایت بڑے پیمانے پر اور دو رس ہوں گے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN