Tuesday 17 February 2015

urdunewsksa

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے اگلے ماہ سے ایک شاندار سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت وہ اپنے غیر قانونی قیام کو قانونی شکل دے سکیں گے۔ نیوز ویب سائٹ ”سعودی گزٹ“ کے مطابق سعودی نائب ولی عہد پرنس محمد بن نائف نے اگلے ماہ سے دوسری رعائتی مدت کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے 2013ءمیں غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنی حیثیت قانونی بنانے کیلئے رعائتی مدت دی گئی تھی جس سے لاکھوں غیر ملکی مستفید ہوئے تھے۔
یا 
جنرل سیکیورٹی کے سربراہ عثمان المحرج کے مطابق نئی سکیم کا اطلاق مملکت کے ہر حصے پر ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مملکت میں آنے والے یا اقامہ سے ہٹ کر کسی کفیل یا ملازمت کو اختیار کرنے والے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس خصوصی سکیم کیلئے تمام جیل خانہ جات اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹس کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN