Monday 9 February 2015

سعودی عرب نے پاکستان میں مدارس کو فنڈنگ کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس حوالے سے غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کسی مدرسے، مسجد یا فلاحی ادارے کی جانب سے سعوی عرب سے مالی مدد کی درخواست کی جاتی ہے تو اس معاملے کو وزرات خارجہ کے توسط سے پاکستانی حکومت کو بھجوایا جاتا ہے تاکہ درخواست کرنے والے کی درستگی اور اہلیت کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی فنڈنگ صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب پاکستانی وزرت خارجہ کی جانب سے تحریری طور پر سعودی سفارت خانے کو مطلع کردیا جاتا ہے۔ سعودی سفارخانے کے مطابق یہ مالی مدد کسی بھی فرقے کی تفریق کے بغیر کی جاتی ہے۔ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس حوالے سے بہت حساس ہے کہ انسان دوستی کی بنیاد پر مالی امداد شد ت پسند عناصر کے ہاتھوں میں نہ چلی جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق مسلم دنیا کے ممالک میں اپنے نظریئے کے فروغ کے لیے رقم کی تقسیم سے یہ عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔اسلام آباد میں جناح انسٹیٹیوٹ نامی تھنک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان پیسوں کی آمد کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فوجی عدالتوں کے قیام پر بھی وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کو ہدف تنقید رکھا۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کا قیام کمزور اور خوف زدہ قیادت کی نشاندہی کرتی ہے۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ایسی بزدل قیادت کو کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت میں رہے‘‘۔ قبل ازیں دو روزہ کانفرنس کے آغاز پر جناح انسٹیٹیوٹ کی سربراہ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں ایک بہتر اور مستحکم پاکستان کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل کا حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN