Sunday 1 February 2015

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ملک میں شاہی عام معافی کے تحت قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق صوبائی امراء اور دیگر متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں فوری ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے حکام کو قیدیوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے جن کے مطابق مختلف نوعیت کے قیدیوں کو رہائی دی جائے گی۔سعودی حکام کے مطابق اس معافی سے غیر قانونی تارکین وطن بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سعودی حکام کے مطابق اس اقدام سے ملک میں عوامی حقوق کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ادھر ڈائر یکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات نے شاہی حکم پر قیدیوں کی رہائی کے طریقہ کار پر عمل شروع کردیا ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN