Monday 2 February 2015

مصر کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی کا کہنا ہے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے انہیں انتقال سے قبل اپنی وصیت سے آگاہ کیا تھا۔ اتوار کے روز مصر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات میں عبدالفتاح السیسی نے بتایا کہ مرحوم شاہ عبداللہ نے اپنی ایک ملاقات میں انہیں اپنی وصیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی کام کرتے وقت آپ اللہ اور اپنے دین کو مقدم رکھیں۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے ایک عرب دنیا ایک قد آور شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے مرحوم شاہ عبداللہ اور سعودی عوام کا خود اپنے اور مصری عوام کے لئے ہر قسم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ صدر السیسی، مرحوم شاہ عبدللہ سے دو بار ملے تھے۔ پہلی مرتبہ گذشتہ برس 20 جون کو مرحوم سعودی فرمانروا نے جنرل السیسی سے مصر میں اپنے جہاز میں ملاقات کی۔ جنرل السیسی کی حلف وفاداری کے بعد کسی بھی عرب رہنما کا یہ پہلا دورہ مصر تھا۔ دوسری مرتبہ دونوں رہنماوں کے درمیان گذشتہ برس اگست میں ہوئی جبکہ صدر السیسی نے شاہ عبداللہ کے انتقال سے چند روز پہلے ان کی خریت معلوم کرنے کے لئے ریاض کا دورہ کیا۔ مصری صدر نے مرحوم سعودی رہنما کی یاد میں سیناء کی جبل الجلالہ میں شاہ عبداللہ کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ یونیورسٹی 700 سو میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی پر بنائی جائے گی جو مصر اور اس کے عوام کے ساتھ سعودی فرمانروا کے تعاون کی منہ بولتی ثبوت ہو گی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN