Tuesday 27 January 2015

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ کے طیارے پر عراق کے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد ایمریٹس اوراتحاد ایئرلائنز نے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ ایئرلائنز کے ترجمان نے طیارے پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایف زیڈ215 لینڈنگ کے فوری بعد فائرنگ کی گئی جس سے طیارے کی باڈی کونقصان پہنچاجبکہ مزیدتحقیقات جاری ہیں ۔ اُنہوں نے واضح کیاکہ تمام مسافرمحفوظ ہیں اوراُنہیں بحفاظت طیارے سے اُتارلیاگیا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ بغداد سے دبئی جانیوالے مسافروں کے لیے متبادل طیارہ فراہم کیاجائے گا۔ اس سے قبل عراقی نیوز ایجنسی کاکہناتھاکہ طیارے میں سوار ایک بچی سمیت دوافرادفائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں اور ذرائع کاکہناہے کہ رن وے کے قریب سے طیارے کو نشانہ بنایاگیا۔ ’فلائی دبئی ‘کے طیارے پر فائرنگ کے بعد ایمریٹس اور اتحادایئرلائنز نے بغداد کے لیے اپنی فضائی سروس معطل کردی ہے ۔ایمریٹس ایئرلائنز نے اپنی ویب سائیٹ پر مسافروںسے تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے لکھاکہ آپریشنل وجوہات کی بناءپر پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایمریٹس ایئرلائنز یا اپنے ایجنٹوں سے رابطہ کریں ۔ اتحادایئرلائنز نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر بغداد سے فضائی آپریشن پر پابندی لگادی ہے جس کے بعد فوری طورپر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور نئے فیصلے تک بند رہیں گی ۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN