Wednesday 28 January 2015

سعودی عرب میں طلاقوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ ایک اور مسئلہ بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مملکت کی ایک تہائی جوان خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔ اگرچہ ان کی عمریں 30 سال سے تجاوز کر چکی ہیں۔ اخبار ’’مکہ‘‘ نے خاندانی بہبود کے ادارے Weaam کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت میں 15 لاکھ سے زائد خواتین غیر شادی شدہ ہیں اور یہ تعداد کل خواتین آبادی کا تقریباً 33.4 فیصد ہے۔ ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ کل خواتین میں سے ایک تہائی کا غیر شادی شدہ ہونا جبکہ ان کی عمریں 30 سال سے زائد ہو چکی ہیں ایک لمحہ فکریہ ہے اور اس مسئلے کا بطریق احسن حل کیلئے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN