Tuesday 27 January 2015

نئے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تخت سنبھالنے کے بعد پہلا سرقلم کردیاگیاہے ، یہ سزا بچوں سے جنسی درندگی میں ملوث ایک اُستاذ کودی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق درجنوں لڑکیوں کے اغواءاور جنسی درندگی میں ملوث اُستاذ موسیٰ بن سعید علی الظہرانی کاجدہ میں سرعام سرقلم کیاگیا۔سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایاگیاکہ ملزم پر درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں اور اُن کے اہل خانہ کو دھمکانے ، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ، زبردستی شراب پلانے اورفحش مواد دکھانے کا الزام بھی لگایاگیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے الزامات کی تردید کی جبکہ اُن کے لواحقین نے شاہ عبداللہ سے سرقلم نہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی جس پر سعودی حکام نے ازنوتحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی ۔شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد ملزم کے لواحقین کو سرکاری طورپر اطلاع ملی کہ نئے احکاما ت کے مطابق پیر کو ملزم کا سرقلم کیاجائے گا۔ یادرہے کہ حالیہ سرقلم کرنے کے واقعہ کے بعد 2015ءمیں سزاﺅں کی مجموعی تعداد16ہوگئی ہے جبکہ 2014ءمیں 87لوگوں کے سرقلم کیے گئے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN