Monday 26 January 2015

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2015ء کے انتظامات کیلئے 29جنوری کو مکہ معظمہ میں معاہدے پر دستخط ہونگے ۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ۔ وفد میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل ، جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق اور پاکستان حج آرگنائزر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین حاجی مقبول احمد ، مرکزی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ خان ، چیئرمین پنجاب احسان اللہ ، چیئرمین بلوچستان قیمت خان ،چیئرمین کے پی کے مسعود شنواری ،چیئرمین سندھ حاجی محمد یوسف ، پاٹا کے پیر عاقب ،سینئر وائس چیئرمین عبدالرزاق ، اسلام آباد کے ایوب عباسی اور فیصل آباد سے حافظ شفیق کاشف شامل ہیں ۔ فروری کے آخر میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نئی حج پالیسی کا اعلان کرینگے ۔ حرمین شریفین کی توسیع کی وجہ سے اس سال بھی سعودی حکومت نے باہر سے آنے والے عازمین حج کی کٹوتی میں 20فیصد اور داخلی حاجیوں کی پچاس فیصد کٹوتی ہوگی جس کے مطابق اس سال پاکستان سے ایک لاکھ چوالیس ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے جس میں 72ہزار پرائیویٹ اور 72ہزار سرکاری سکیم کے ذریعے حج پر جائینگے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN