Monday 26 January 2015

سعودی عرب کے نئے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہیں ذہنی انحطاط کا مرض ڈیمینشیا لاحق ہے اس بات کا انکشاف شاہ عبداللہ کے انتقال اور نئے شاہ کی تقریب حلف برداری کے بعد سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے ڈیمنشیا بنیادی طور پر معمر افراد کو لاحق ہوتا ہے اس مرض میں سب سے عام مسئلہ الزائمر کی بیماری ہے اس کیوجہ سے جو بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں ان میں خراب یاداشت‘صیحی الفاظ کے چناﺅ اور اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشکل ‘ فیصلے کی صلاحیت کامتاثر ہونا‘چیزوں کا اندازہ صیحح نہ کرسکنا‘چڑچڑاپن‘غصہ‘درشتگی‘جن چیزوں میں پہلے دلچسپی تتھی ان میں دلچسپی کم ہوجانا‘شکوک و شبہات پیدا ہوجانا‘گھبراہٹ ‘ڈپٹریشن اور اس بات کو ماننے سے انکار کرنا کے ان کی ذہنی صلاحیتیں پہلے جیسی نہیں ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیمینشیا کا مریض اپنے ہی گھر سے دفتر کا راستہ بھول سکتا ہے یہا ں تک کہ اس مرض کے شکار افراد اپنی بیوی اور بچوں کو بھی نہیں پہچان پاتے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN