Tuesday 8 April 2014

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی اہلکاروں نے عمر اکمل کو پہحاننے سے انکار کر دیا جس کے بعد عمر اکمل کو قذافی سٹیڈیم کے بعد ہریمت کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل گذشتہ روز اپنے ذاتی کام کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس قذافی سٹیدیم آئے تو سٹیڈیم کے گیٹ پر کھڑے گارڈز نے اْنہیں گاڑی سٹیڈیم کے اندر لیجانے سے روک دیا۔ این این آئی کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی اندر لیجانے دینے کی اجازت نہ ملنے پر پی سی بی کے سکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہو گئی، کرکٹر نے گاڑی بورڈ کے صدر دروازے پر ہی پارک کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل جن کی رواںماہ شادی طے ہے گزشتہ روز کارڈ تقسیم کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قائم پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر آئے۔ عمر اکمل نے گاڑی اندر لیجانے کی کوشش کی لیکن گارڈ نے آگاہ کیا کہ بورڈ آفیشل کے علاوہ کسی کو گاڑی اندر لیجانے کی اجازت نہیں جس پر عمر اکمل اور سکیورٹی گارڈ میں تلخ کلامی ہوگئی ۔ بتایاگیا ہے کہ عمر اکمل گاڑی بورڈ کے مرکزی دروازے پر ہی پارک کر کے اندر چلے گئے اور بعدازاں واپس آکر گھر روانہ ہو گئے۔ عمر اکمل کے مطابق انکی گارڈ سے تلخ کلامی نہیں ہوئی بلکہ گارڈ نے جس طرح کہا اسکے مطابق گاڑی پارک کی۔ اس دوران قذافی سٹیڈیم کے باہر لوگوں کا ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا۔ یاد رہے اس سے قبل عمر اکمل کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وارڈن سے بھی تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا اور انہیں اپنی ضمانت کرانا پڑی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے گارڈز کے روئیے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور چیئرمین پی سی بی سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔دریں اثناء قذافی سٹیڈیم کے سکیورٹی گارڈ کو واقعہ کے بعد ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN