Thursday 10 April 2014

وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے پر 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کو ایک خط موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 5 ملین کی فوری طور پر رقم ادا کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں جس پر وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر انٹرنل سکیورٹی کے انچارج نے انٹیلی جنس اداروں‘ ڈی پی او سرگودھا سمیت دیگر اداروں سے 24 گھنٹے میں تفصیل طلب کرلی ہے اور متعلقہ اداروں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پیر محمد عادل کی سکیورٹی بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN