Thursday 3 April 2014

سعودی حکومت نے ان تمام پاکستانیوں کو فوری وطن واپس بھجوانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں جو عمرہ اور حج پر آ کر یہاں غیرقانونی طور پر مقیم ہو گئے تھے۔ سعودی حکام اور پاکستانی قونصلیٹ مل کر انکی واپسی ممکن بنائیں گے۔ قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان پاکستانیوں کو تین سے 5 روز میں واپس بھیجا جائے گا۔ جدہ جیل سے تمام پاکستانی واپس پہنچ گئے۔ یہاں 4400 پاکستانی پولیس کی تحویل میں تھے۔ سعودی حکومت نے انہیں خصوصی پروازوں سے بھیجا۔ پاکستانیوں اور مختلف تنظیموں نے قونصل جنرل آفتاب کھوکھر اور ویلفیئر کونسل ’’تحسیم الحق‘‘ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ جن پاکستانیوں نے خاد م الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی جانب سے رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا تھا ان کی تعداد بارہ سو سے قریب ہے۔ نوائے وقت کی اطلاع کے مطابق پاکستان قونصلیٹ اب غیر قانونی عمرہ اور حج کے رہائش پذیر پاکستانیوں کے اندراج کیلئے قونصلیٹ میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کرے گا۔ جہاں ان کے کاغذات کی تکمیل کیلئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اندراج ہوگا اور سعودی حکام کو انتظامات کئے جائینگے۔ نوائے وقت کی اطلاع کے مطابق یہاں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے قونصل جنرل آفتاب کھوکر ، قونصل تحسیم الحق حقی اور قونصل پریس سہیل علی خان نے نہایت سرگرمی سے کام کیا ہے اور کاغذات مکمل کرکے جلد وطن واپسی کو ممکن بنایاہے جن میں عورتوں اور بچوں بھی شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN