Tuesday 1 April 2014

سپریم کورٹ میں پاکستانی تارکین وطن کیلئے چین سمیت دیگر ممالک میں ریڈایبل پاسپورٹ مشین کی تنصیب اور دیگر مسائل سے متعلق ازخود نوٹس مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے متعلقہ تمام ممالک میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت خارجہ سے معاملے میں پیشرفت سے متعلق 15دنوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ تارکین وطن کو پاسپورٹ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے جہاں مشین ریڈایبل پاسپورٹ نہیں یا عملہ نہیں وہاں اس کے انتظامات کئے جائیں اب اس طرح کی شکایات دوبارہ نہیں آنی چاہئے جبکہ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریڈایبل پاسپورٹ کے حوالے سے مشینیں تو بھجوا رہی ہے مگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے سارا کام غیرفعال ہے۔ مانچسٹر میں مشین تو پہنچی مگر عملہ نہیں پہنچا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ بیجنگ میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ لگا دی گئی ہے اور عملہ بھی پہنچ گیا ہے باقی تقریباً 92ممالک میں بھی 15نومبر تک یو این چارٹرڈ کے مطابق مرحلہ وار مشینیں نصب کر دی جائینگی اور ماہرین بھی بھجوا دئیے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN