Friday 4 April 2014

سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت اور 15 افراد کو عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔ جمعرات کو سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سزائے موت پانے والے شخص الاولایا، الخوبار اور مشرقی ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ اس نے طالبان نظریات پر مبنی متعدد تصانیف بھی شائع کیں تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والے شخص سے بم اور مشین گن بھی برآمد ہوئی ۔عدالت نے القاعدہ کے نظریاتی مرکز سے حراست میں لئے جانیوالے دیگر 15 افراد کو ایک سے 20 سال تک قید کی سزائیں بھی سنائیں۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN