Friday, 14 March 2014

ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی جانب سے حکومتوں کی غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں و پاکستانیوں کے ساتھ نارروا سلوک کے باوجودپاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے بعد تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے اور مدد سے انکار کردیا، پاکستانی سفارتخانہ پاسپورٹس کی گمشدہ پولیس رپورٹ کے باوجود پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کرنے میں دشواریاں پیدا کرنے لگا، ویزہ قونصلر کی طرف سے ملکی مفاد میں مشکوک افراد کو ویزے جاری نہ کرنے پر پاکستانی سفیر اور ویزہ قونصلر کے درمیان سخت اختلافات پیدا ہو گئے۔ سفیر نے وزارتِ دفاع سے تعلق رکھنے والے ویزہ قونصلرکرنل امجد امین کو تھائی لینڈ سے واپس اپنے محکمے میں رپورٹ کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو چٹھی بھیج دی، سفیر ڈاکٹر سہیل خان ویزہ قونصلر کے ساتھ اختلافات کی بناء پر دفتر سے کئی دن غائب، کچھ نہیں بتاسکتا۔گزشتہ روز سے سخت مصروف ہوں نہیں معلوم سفارتی عملہ کیا کررہا ہے، پاکستانی سفیر ، تارکین وطن پاکستانیوں کا وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN