Friday, 14 March 2014

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر شیخ صالح بن عبدالعزیز آلِ شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خصوصا پاکستان کو ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد اور قحط سالی سے متاثرہ تھر کی عوام کے لیے مدد پر سعودی حکومت کا شکریہ اداکیا۔ سعودی وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات اور خادم حرمین شریفین کے پاکستان کے متعلق محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک ایٹمی صلاحیت کے مالک مسلم ملک کے حوالے سے ہمیں پاکستان پر بڑا فخر ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا استحکام عالم اسلام کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN