Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Friday, 14 March 2014
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر تیسرے بچے کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے اور ان واقعات میں زیادہ تر ان کے قریبی عزیز ملوث ہوتے ہیں، اجتماعی خاندانی نظام بھی ان واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ جمعرات کو برطانوی اخبار ہیلنگڈن ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں بچوں کی اکثریت اپنے قریبی عزیزوں و رشتہ داروں کے حوالے سے بداعتمادی کا شکار ہیں اور وہ اس کشمکش میں رہتے ہیں کہ کس پر اعتماد کیا جائے اور کس پر نہ کیا جائے۔ برطانیہ میں رہنے والے کئی پاکستانی بچوں کا کہنا ہے کہ ان کے والدین جنسی مسائل کو نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی بچوں کو ان سے اس قسم کے خیالات بتانے کی اجازت ہوتی ہے جس کے باعث بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ بعض لڑکیاں جب اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھتی ہیں تو یہی چیز ان کی ازدواجی زندگی کی تباہی کا باعث بن جاتی ہے۔ رپورٹ میں برطانیہ کے حوالے سے بھی کہا گیا کہ 11سال سے کم عمر بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment