Saturday 15 March 2014

امریکہ کی مسلح افواج کے زیر انتظام سپیشل آپریشن یونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن پر ایبٹ آباد میں حملے کے وقت انکے جسم میں 100 سے زیادہ گولیاں ماری گئی تھیں، گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجے میں مقتول کی میت بری طرح مسخ ہوگئی تھی اور مسخ شدہ میت مصلحت کے طور پر منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ جمعہ کو برطانوی اخبار ’’ہافنگٹن پوسٹ‘‘ اور عرب ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق یہ انکشاف ’’سپیشل یونٹ‘‘ کی ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک باوثوق ذرائع نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کمانڈوز نے اسامہ کو نشانہ بناتے وقت اپنی مشین گن کی گولیوں کے کئی میگزین اسامہ بن لادن پر خالی کردئیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی سپیشل کمانڈوز کا ایک خفیہ مراسلہ نقل کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی سی آئی اے نے اسامہ کے قتل کے بعد مقتول کی تمام تصاویر تلف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN