Saturday 29 March 2014

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سعدی نے لیبیا کے عوام سے معافی مانگ لی۔لیبیا کے ٹی وی چینل نے سعدی قذافی کی ویڈیو جاری کر دی جس میں انہوں نے لیبیا کو عدم استحکام اور انتشار سے دوچار کرنے پر عوام سے معافی مانگی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سعدی قذافی کو اس لئے منظر عام پر لایا گیا ہے تا کہ جیل میں تشدد سے اس کی مبینہ ہلاکت کے بارے میں افواہیں ختم ہو سکیں۔ سعدی قذافی نے کہا کہ جیل حکام مجھ سے اچھا برتائو کر رہے ہیں۔ میں لیبیا کے عوام سے انہیں تکالیف پہنچانے پر معافی کا طلب گار ہوں۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN